17 اگست 2014 - 09:15
ابوظبی اور دبئی، ایران سے گيس دریافت کرنے کے خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم کے عالمی اور تجارتی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ابوظبی اور دبئی، ایران سے گيس دریافت کرنے کے خواہاں ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم کے عالمی اور تجارتی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ابوظبی اور دبئی، ایران سے گيس دریافت کرنے کے خواہاں ہیں۔ علی ماجدی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں ایران کی گیس کی برآمدات کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں کہا کہ ابوظبی اور دبئی کے لئے ایران کی گیس کی برآمدات کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات جاری ہیں۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم کے مشیر نے عمان کے لئے گيس کی برآمدات کے بارے میں کہا کہ عمان کے ساتھ گیس کے شعبے میں ابتدائی مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور عمان کے لئے گیس برآمدات کا روڈ میپ، تیار کرلیا گيا ہے۔ علی ماجدی نے کویت کے لئے ایران کی گيس کی برآمدات کے بارے میں بھی کہا کہ کویت نے ایران کی گيس درآمد کرنے کے لئے، اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، لیکن اس حوالے سے ابھی تک مذاکرات شروع نہیں ہوسکے ہیں۔

.......

/169